بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ، 4 جوان شہید

0
0

فوج اورپنجاب پولیس نے حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات شروع کی
یواین آئی

بھٹنڈہ؍؍پنجاب کے بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر بدھ کی علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔فوج کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری اسٹیشن کے اندر صبح 4:35بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چار جوان شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی ریپڈ ایکشن ٹیم نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔یہ واقعہ آرٹلری یونٹ میں پیش آیا جہاں چار فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ کوئی دوسرا اہلکار زخمی نہیں ہوا اور املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) ایس پی ایس پرمار نے بتایا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج سے باضابطہ اطلاع ملنے کے بعد ہی یقینی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور فوج پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر معاملے کے حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کر رہی ہے۔ اس واقعہ میں دو دن پہلے گم ہونے والے 28 راؤنڈزکے ساتھ ایک انساس رائفل کے ممکنہ استعمال سمیت تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کے ایک افسر نے میڈیا سے افواہوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا