تین ماہ کے کورس کی تکمیل پر ایوارڈ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍ محکمہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) بھدرواہ کیمپس تین ماہ کے سرٹیفکیٹ ای لرننگ کورس کے ذریعے قیدیوںکو ضروری ہنر اور کمپیوٹر کی معلومات فراہم کرکے ان کی زندگیوں میں گہرا فرق پیدا کر رہا ہے۔وہیں تقسیم اسناد کی تقریب قیدیوں اور تعلیمی ادارے دونوں کے لیے فخر اور کامیابی کا لمحہ تھا۔اس ضمن میںڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ میں آج منعقدہ ایک تقریب میں، ڈاکٹر جتیندر منہاس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی، بھدرواہ کیمپس، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ مشتاق احمد ملہ کی موجودگی میں پرجوش جیل کے قیدیوں کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے جنہوں نے پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا۔ واضح رہے پہلے تین ماہ کا کورس 15 مئی سے 15 اگست 2023 تک چلایا گیا اور 29 اگست کو امتحانات ہوئے۔اس سلسلے میںریکٹر بھدرواہ کیمپس پروفیسر راہول گپتا نے اپنے پیغام میں ڈاکٹر جتندر منہاس اور مشتاق احمد ملہ دونوں کو اس تین ماہ کے ای لرننگ کورس کے کامیاب اختتام پر مبارکباد دی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ میں اس ای لرننگ کورس کی کامیابی، جموں یونیورسٹی کی سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی کی شمولیت کے عزم کا اظہار ہے۔یاد رہے کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی پروگرام، ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ کے تعاون سے، قیدیوں کو کمپیوٹر سائنس، پروگرامنگ لنگویجز، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، اور ڈیجیٹل خواندگی میں عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔