بھدرواہ میں 3 روزہ سالانہ کیلاش یاترا مذہبی جوش و خروش کے درمیان شروع

0
0

ہزاروں عقیدت مند قدیم واسوکی ناگ مندر گتھا سے چھڑی مبارک کے ساتھ مقدس مقام کے لیے روانہ
لازوال ڈیسک
بھدرواہ//ہزاروں یاتریوں نے تین روزہ سالانہ مقدس کیلاش یاترا ، چھڑی مبارک کے ساتھ جو قدیم واسوکی ناگ مندر، گتھا، بھدرواہ سے کیلاش کنڈ کے لیے روانہ ہوئی۔وہیںواسوکی ناگ دیوتا کی تعریف میں بھکت نعروں کے درمیان، یاترا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ، چودھری دل میر نے گرمجوشی سے رخصت کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفتاب عالم، ایس ڈی پی او، تحصیلدار اور ایس ایچ او بھدرواہ، دیگر تحصیل افسران کے علاوہ سناتھن دھرم سبھا کے صدر اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔واضح رہے شیڈول کے مطابق، حیان (نلتھی) میں رات قیام کرنے کے بعد یاترا 25 اگست 2022 کو مقدس مقام پر پہنچے گی، جہاں عقیدت مند کیلاش دال کے مقدس پانی میں ڈبکی لگائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا