بھاگوت تریپورہ کے پانچ روزہ دورے پر اگرتلہ پہنچے

0
0

اپنے قیام کے دوران تربیتی کیمپ کے مختلف سیشنوں سے خطاب کریں گے
یواین آئی

اگرتلہ؍؍راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت تریپورہ میں آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر سیوا دھام میں علاقائی تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے جمعرات کو پانچ روزہ دورے پر یہاں پہنچے۔قابل ذکر ہے کہ 18 مئی سے شروع ہونے والے 20 روزہ کیمپ میں شمال مشرقی سات ریاستوں کے 152 سویم سیوکوں نے حصہ لیا ہے۔ کیمپ میں ملک کے مختلف حصوں سے 40 سینئر آر ایس ایس عہدیداروں کے ساتھ کم از کم 30 ٹرینرز حصہ لے رہے ہیں۔
ڈاکٹر بھاگوت اپنے قیام کے دوران تربیتی کیمپ کے مختلف سیشنوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور پروگرام نہیں ہے۔ وہ 27 مئی کو تریپورہ سے روانہ ہوں گے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ آر ایس ایس نوجوانوں اور پیشہ ور افراد میں قوم پرستی کو فروغ دینے اور ان کی تشہیر کے لیے مختلف سطحوں کے تربیتی پروگرام چلاتی ہے جس میں تین دن کی پریچئے ورگ (تعارف کی تربیت)، 15 دن سنگھ شکھا ورگ (سنگھ کے سیکھنے کے سیشن)، 20 دن کا کاریاکرتا وکاس ورگ (سویم سیوک ترقی سیشن)، 25 روزہ کاریاکرت وکاس ورگ-2 (سینئر سطح کی سویم سیوک تربیت) جیسے پروگرام ہیں اور یہ تربیتی کیمپ کی تیسری سطح ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس سربراہ کے دورے کا پارٹی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی یہاں پارٹی کے کسی عہدیدار سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔تاہم، بی جے پی کے ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا، کچھ دیگر وزرائ اور بی جے پی کے لیڈر تریپورہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر بھاگوت کا شمال مشرقی ریاست کا یہ دورہ 4 جون کو لوک سبھا کے ووٹوں کی گنتی سے پہلے اہم ہے، کیونکہ آر ایس ایس شمال مشرقی ریاستوں میں اپنی بنیاد کو بڑھا رہی ہے۔ ان کے دورے کے پیش نظر خیرپور سیوادھام کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا