بھاگلپور میں خاتون کانسٹیبل سمیت پانچ افراد کی لاشیں برآمد

0
0

بھاگلپور، 13 اگست (یو این آئی) بہار میں بھاگلپور ضلع کے اشاک چک تھانہ علاقے کی پولیس لائن میں منگل کو ایک شخص نے اپنی کانسٹیبل بیوی سمیت چار لوگوں کا گلا کاٹ کر خودکشی کر لی۔
بھاگلپور زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس وویکانند نے یہاں بتایا کہ خاتون کانسٹیبل نیتو کماری، اس کی ماں، شوہر پنکج کمار اور دو بچوں کی لاشیں آج صبح ضلع پولیس لائن میں واقع سرکاری رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہیں۔ اس خاتون کانسٹیبل کے شوہر کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ اس کے پاس سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔ مذکورہ سوسائڈ نوٹ میں کانسٹیبل کے شوہر پنکج کمار نے تحریر کیا ہے کہ نے اپنی بیوی نیتو، اس کی ماں اور دو بچوں کا گلا کاٹ کر خودکشی کی ہے۔ کیونکہ میری بیوی (نیتو کماری) کے دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ متوفی خاتون کانسٹیبل بکسر ضلع کی رہنے والی تھی اور اس کی پنکج کمار کے ساتھ محبت کی شادی ہوئی تھی۔ وہ 2015 بیچ کی خاتون کانسٹیبل تھی اور تقریباً تین سال قبل بھاگلپور میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر میں تعینات ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی اطلاع اس کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہیں۔ تحقیقات کے لیے فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے، واقعے کے ہر نکتے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا