عبد المجید پڈر کا حکام سے متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے چیف کارڈی نیٹر عبدالمجید پڈر نے حالیہ بارشوں،ژالہ باری اور برفباری کے نتیجے میں لوگوں کو ہوئے نقصانات پر اپنے گہرے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی فوری مدد اور مناسب معاوضہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
اپنے ایک بیان میں عبدالمجید پڈر نے کہا، ’’شدید ژالہ باری، بارشوں اور برفباری کی وجہ سے کولگام کے نور آباد حلقہ انتخاب میں میوہ باغات، درختوں اور رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں یاری کھاہ، نادی مرگ، ڈی کے مرگ، ڈرگدن، شیلخان گن، بوہ، ہالن منزگام، واتو، چیکی واتو، ملون، بانی مولہ اور دیگر علاقے ہیں۔‘‘ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ متاثرہ افراد کو ضروری مدد اور معاوضہ فراہم کریں۔