لازوال ڈیسک
سرینگرجموںکشمےر لبرےشن فرنٹ کے چےئرمےن محمد ےاسےن ملک اور زونل صدر نور محمد کلوال کو پولےس نے آج صبح گرفتار کرلےا ہے۔ پولےس نے آج علیٰ الصبح ےاسےن ملک کے گھر کا گھےراﺅ کےا اور انہےں گرفتار کرکے تھانہ کو ٹھی باغ میں مقےد کردےا۔ ےاسےن ملک کی گرفتاری کی وجہ درےافت کرنے اور اُن کے ساتھ ملاقات کے لئے فرنٹ زونل صدر نور محمد کلوال تھانہ کوٹھی باغ گئے تو پولےس نے اُنہےں بھی و ہےں روک کر مقےد کردےا۔دونوں قائدےن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے لبرےشن فرنٹ نے کہا ہے کہ جموں کشمےر جو ہر لحاظ سے اےک پولےس رےاست ہے کے اندر ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لئے قائدےن کو گرفتار کرنا، کرفےو اور قد غنوں کے ذرےعے لوگوں کو اجتماعی طور پرقےدکردےنا، اسکولوں اور کالجوں کو بند کر کے تعلےم کے سلسلے کو بھی پابند سلاسل کردےنا اور چھاپے ماری جےسے استعماری حربہ عام ہو چکے ہےں اور جو نام نہاد حکمران اس قسم کی غےر جمہوری سرگرمےوں میں ملوث ہےں وہ بے شرمی کے ساتھ اپنے آپ کو جمہوری کہلواتے پھر رہے ہےں ۔یو پی آئی کے مطابق گرفتاری سے قبل مےڈےا نمائندگان سے باتےں کرتے ہوئے لبرےشن فرنٹ کے محبوس چےئرمےن محمد ےاسےن ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمےر کو اپنی نو آبادی تصور کرنا ہے اور اسی سوچ کی بنےاد پر ہر روز ہمارے نو نہالوں کے کٹے پھٹے لاشے سونپ کر جموں کشمےر پر اپنے ناجائز تسلط کو دوام بخشنے کی کاوشوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز ہمارے لخت جگر بھارتی استعمار اور جبر کا شکار بن رہے ہےں لےکن دنےا کے نام نہاد انصاف پسند اپنے تجارتی مفادات کی رکھوالی کے لئے مجرمانہ خاموش اختےار کےئے ہو ئے ہےں ۔آج ہی اسلام آباد میں شہےد کئے گئے کشمےری جوانوں عےسا فاضلی کو شاندار الفاظ میں خراج عقےدت ادا کرتے ہوئے ےاسےن ملک نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور اُن کے کشمےری گماشتوں نے پہلے ہر قسم کی سےاسی اور پرامن ، مکانےت کو مسدود کرکے ان کوانوں کو پشت بہ دےوار کیا اور اب انہےں تہہ تےخ کرنے کے لئے اپنی لاکھوں فوجےوں اور وردی پوش دہشت گردوں کا استعمال کر رہا ہے۔ شہےد کئے گئے جوانوں عیسافاضل، سید اویس شیفی،کے لواحقےن کے ساتھ ےکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ےاسےن ملک نے اُن کے لئے صبر جمےل و جزےل کی دعائےں کےں ۔ دراےں اثناءلبرےشن فرنٹ کے زونل آرگنائزر بشےر احمد کشمےری اور قائد ظہور احمد بٹ وغےرہ آج صورہ پہنچے میں کامےاب ہو گئے جہاں انہوں نے شہےد عےسا فاضل کے جنازے میں شرکت کی اس موقع پر قائدےن فرنٹ نے شہےد کے لواحقےن کے ساتھ ےکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہےد کی جوان مردی اور قربانی کو سلام عقےدت پےش کےا۔ جموں کشمیر لبریشن فر نٹ نے شہید فیاض احمد ڈار اور شہید معراج الدین عثمان کی برسی پر ان شہداءکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کی ہماری تحریک آزادی عظیم نفوس کی قربانیوں سے مربوط ہے۔ہمارے شہداءنے عظیم مقصد کے حصول کےلئے قربانیاں دیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان قربانیوں کی حفاظت کریں۔فرنٹ نے کہا کہ شہید فیاض احمد ڈار اور شہید معراج الدین عثمان نےجرات و شجاعت ،ایثار و قربانی اور آزادی کی راہ میں اپنی جان کی بازی لگاکرتاریخ کشمیر میںاپنا نام سنہری الفاظ میںرقم کردیا ہے۔تحرےک آزادی کے اوّلےن شہداءمیں سے اےک شہےد فےاض احمد ڈار اےک جری انسان تھے جن کی کمی ہمےشہ محسوس کی جاتی رہی ہے۔اسی طرح شہید عثمان ایک حلیم الطبع مجاہد تھے جنہوں نے آزادی کےلئے جدوجہد کی اور اسی راہ عزیمت میں اپنی جان لٹادی۔فرنٹ نے کہا کہ ایسے شہداءاور ان کے لہو سے مربوط تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہے اور آج جب کہ ہم ان شہداءکو یاد کررہے ہیں ہم اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان شہداءکی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں جانے دیں گے۔ آخر پر شہید فیاض اور شہید عثمان سمیت تمام جملہ شہدائے جموں کشمیر کی بلندی¿ درجات کی دعا کی گئی ۔