بھارتی فوج کی جانب سے پیر ٹوپہ میں شمسی لالٹینوں کی تقسیم کی گئی

0
0

مقامی عوام نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی

لازوال ڈیسک
پیر ٹوپہ؍؍پیر ٹوپہ میں مقامی کمیونٹی کے معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش میں، ہندوستانی فوج کی راشٹریہ رائفلز نے کامیابی کے ساتھ رہائشیوں میں شمسی لالٹینیں تقسیم کیں۔ اس اقدام کا مقصد لائٹنگ کے پائیدار حل فراہم کرنا اور زندگی کے بہتر معیار کو فروغ دینا ہے۔

https://joinindianarmy.nic.in/

اس تقریب کو مقامی لوگوں کے جوش و خروش اور تشکر کا ساتھ ملا، جنہوں نے ہندوستانی فوج کی طرف سے دی جانے والی حمایت کے لیے تعریف کا اظہار کیا۔ تاہم شمسی لالٹینوں کی تقسیم نے نہ صرف کمیونٹی کے افراد کے چہروں پر مسکراہٹیں لائی ہیں بلکہ ایک روشن مستقبل کے لیے تحریک اور امید کا ذریعہ بھی بنی ہیں۔واضح رہے یہ اقدام آپریشن سدبھاونا کے تحت آتا ہے، جو خطے میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ ہندوستانی فوج ترقی کو فروغ دینے اور مقامی آبادی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا