مقابلے میں کل 25 بچوں نے حصہ لیا ،فاتحین میں انعامات تقسیم کئے گئے
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ہندوستانی فوج کی جانب سے اسکول جانے والے بچوں کے لیے گوہا میں ایک ‘کوئز مقابلہ’ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ اسکول کے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور ان کے خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔وہیں مقابلے کا انعقاد طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ مذکورہ مقابلے میں کل 25 بچوں نے حصہ لیا جہاں ان کا ردعمل زبردست تھا کیونکہ تقریب میں طلباء کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔
اس مقابلے میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتیں قابل تعریف تھیں۔ تاہم مقابلے کے دوران بچوں کے جذبے اور جوش نے خطے کی مختلف کمیونٹیز کے درمیان قومی سالمیت اور ہمدردی کی طرف جھکاؤ کی بڑھتی ہوئی تبدیلی کو ظاہر کیا۔ اس موقع پررشپال سنگھ نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات نوجوان ذہنوں پر لازوال نقوش چھوڑتے ہیں اور ان کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا ہے کیونکہ وہ اس طرح کے دور دراز علاقوں کو مرکزی دھارے کی سرگرمیوں سے جوڑنے میں مدد کرتے ہیں۔دریں اثناء مقابلے کے اختتام پر جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اس مقابلے میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتیں قابل تعریف تھیں۔