’ اشوا میدھ شوریہ ستھل‘ پر سابق فوجیوں کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
لازوال ڈیسک
جموں سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کے تئیں رابطے کو برقرار رکھنے اور اپنی وابستگی کو تقویت دینے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ہندوستانی فوج نے آزادی کا امرت مہوتسو اورکرگل وجے دیوس کے موقع پر نگروٹہ ملٹری اسٹیشن میں سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیاجس میں بڑی تعداد میں سابق فوجیوں اور ویر ناریوں نے اپنی موجودگی کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں’ اشوا میدھ شوریہ ستھل‘ پر سابق فوجیوں کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جس کے بعد نئی متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم پر لیکچر دیا گیا۔وہیں سابق فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اس اسکیم کے بارے میں بہتر بیداری پیدا کریں اور نوجوانوں کو انڈین آرمی میں شامل ہونے کے لیے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ بعد ازاں سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کو ان کی عظیم قربانیوں اور مادر وطن کے لیے بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سابق فوجیوں نے ضرورت کے وقت عوام کی مدد کرنے کے لئے ہندوستانی فوج کی کوششوں کی تعریف کی اور خطے میں امن اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے فوجکی طرف سے پیش کی جانے والی خدمت کی تعریف کی۔ اس تقریب کو تمام حاضرین نے بہت سراہا اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی موجودہ اور ماضی کی نسل کے درمیان مروجہ رشتوں کو مضبوط کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ثابت ہوا۔