بھارتی فوج نے سیال سوئی راجوری میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ساتھ انٹرایکٹو ورکشاپ کا انعقاد کیا

0
0

ورکشاپ کے دوران کل 115 وی ڈی سی ممبران اور ٹرینر نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ہندوستانی فوج نے سیال سوئی، راجوری میں ولیج ڈیفنس کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک انٹرایکٹو ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔اس ورکشاپ کے دوران کل 115 وی ڈی سی ممبران اور ٹرینر موجود تھے۔ وہیںورکشاپ کے دوران، اراکین نے ہتھیاروں سے نمٹنے میں اپنی تربیتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔اس دوران وی ڈی سی کے تمام ممبران کی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد کی گئی اور ویلج ڈیفنس کمیٹی کے کردار پر زور دیا گیا۔ اس ورکشاپ کے ایک حصے کے طور پر ہتھیاروں کی ہینڈلنگ، کلیننگ، مسکیٹری اور ہتھیاروں کی معمولی مرمت پر ایک لیکچر کم مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کو وی ڈی سی کے کردار پر خیالات کے تبادلے کے لیے بھی استعمال کیا گیا جس میں نوجوانوں کو دفاعی خدمات میں شامل ہونے اور منشیات سے دور رہنے کی ترغیب دینا شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا