لازوال ڈیسک
راجوری؍؍’رائفل مین اورنگزیب میموریل والی بال ٹورنامنٹ’ ہندوستانی فوج کی طرف سے 20 ستمبر سے 24 ستمبر 2023 تک ضلع راجوری کے سلانی میںرائفل مین اورنگزیب کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جنہوں نے 14 جون 2018 کو قوم کی خدمت میں قربانی دی۔ پانچ دن تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں سلانی اور قریبی دیہات کی کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔وہیں کھلاڑیوں کا جذبہ اور ٹیموں کی طرف سے دکھایا گیا کھیل کا اعلیٰ معیار علاقے میں نوجوان ٹیلنٹ کی بڑھتی ہوئی نشاندہی کرتا تھا۔