لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ ہندوستانی فوج نے ضلع راجوری کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، بھوانی میں خواتین کو بااختیار بنانے پر ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا۔ اس لیکچر کا مقصد مقامی خواتین میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ خواتین پر مبنی مختلف سرکاری ملازمتی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔ نوجوان لڑکیوں کو بھی ہندوستانی مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی، جو مادر وطن کی خدمت کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرے گی۔ طلباء اور اساتذہ نے اس اقدام کے لئے ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔