بھارتی فوج نے اے ایل جی راجوری میں انٹر تحصیل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍راجوری کے نوجوانوں کی تعمیری مصروفیات کے لیے آپریشن سدبھاونا کے تحت شروع کیے جانے والے منصوبوں کے سلسلے میں، ہندوستانی فوج نے اے ایل جی، راجوری میں انٹر تحصیل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، جو آج اختتام پذیر ہوا۔اس دوران آٹھ تحصیلوں درہال، منجاکوٹ، تھنہ منڈی، راجوری، کالاکوٹ، نوشہرہ، کوٹرنکہ اور بدھل کی ٹیموں نے حصہ لیا۔وہیںمقابلے کا مقصد نچلی سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو بہتر بنانا اور راجوری کے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنا تھا۔تاہم میگا ایونٹ کا اختتام احسان کلب درہال اور چوہدری کلب کے درمیان دلچسپ فائنل میچ کے ساتھ ہوا جس میں احسان کلب درہال نے ٹورنامنٹ جیت لیا۔دریںا ثناء فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز کے ساتھ نقد انعامات سے نوازا گیا۔وہیں تمام کھلاڑی پرجوش تھے اور ان کی پرجوش شرکت راجوری کے نوجوانوں کے اسپورٹس مین جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا