بھارتی جنتا پارٹی نے کالاکوٹ میں محکمہ دیہی ترقی کے خلاف کیا احتجاج

0
0

غریب لوگوں کو انصاف نہ ملا تو کریں گے بھوک ہڑتال شروع : یوراج سنگھ ٹھاکر
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ سب ضلع ہیڈ کوارٹر کالاکوٹ میں بھارتی جنتا پارٹی کی طرف سے محکمہ دیہی ترقی کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا احتجاج کی قیادت پارٹی کے سینئر رہنما ٹھاکر رندیر سنگھ اور بھارتی جنتا یوا مورچہ کے ریاستی نائب صدر ٹھاکر یوراج سنگھ نے کی احتجاج میں ان لیڈران کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی محکمہ دیہی ترقی کے اوپر الزامات عائد کیے اور کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کی طرف سے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے بڑے پیمانے پر رقموات واگزار کی جا رہی ہے تاکہ دیہی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تعمیر و ترقی ہو انہوں نے کہا سرکار کی طرف سے پہلی بارمحکمہ دیہی ترقی میں ٹینڈر نظام لاگو کیا گیا تاکہ صاف اور شفاف طریقے سے تعمیراتی کام ہو اس آوز میں پنچایتی سطح پر پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں نے ٹھیکیداری کارڈ بنوائیں تاکہ وہ لوگ تعمیر و ترقی کروانے میں حصہ لیں اور ساتھ میں اپنا روزگار کمائے انہوں نے کہا کالا کوٹ کے اندر بہت سارے پڑھے لکھے نوجوانوں نے قرض پر پیسہ اٹھا کر تعمیراتی کاموں میں حصہ لیا اور کام مکمل کیے مگر اس کے باوجود محکمہ دیہی ترقی کے بلاک سطح کے ملازمین کی طرف سے ان کے بل موقع پر آن لائن نہیں ہو پائے جس کی وجہ سے سرکار کی طرف سے دیا گیا پیسہ واپس چلا گیا اور وہ لوگ قرض کے نیچے دب گے اس موقع پر ٹھاکر یوراج سنگھ نے کہا کہ کالا کوٹ کے اندر محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ ساتھ اور محکمہ جات کا بھی یہی حال ہے انہوں نے کہا کالا کوٹ میں عام لوگوں کی سنوائی نہیں ہو رہی اور مرکز کی طرف سے جتنی بھی تعمیراتی سکیم عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے لاگو کی گئی ہیں ان کا فائدہ بھی عوام کو صحیح طریقے سے نہیں مل رہا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل سے اپیل کی ہے کہ محکمہ دیہی ترقی کے ان ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے جن کی وجہ سے چھوٹے ٹھیکیداروں کا پیسہ واپس گیا ہے ۔انہوں نے کہا اگر ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو آنے والے دنوں میں ہم کالاکوٹ میں بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا