بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے منڈی میں اہم اجلاس منعقد

0
0

خاندانی سیاست سے جموں وکشمیر کو صاف کرنا ہمارامشن،خاندانی راج نے ملک اور عوام کو لوٹاہے:ترن چغ
ریاض ملک
منڈی؍؍ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتاپارٹی پارٹی کی جانب سے منڈی میں پارٹی عہدران نے اہم عوامی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔جس میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکرٹری شری ترن چغ بطور مہمان خصوصی اور ریاستی صدر شری روندر رینہ کے علاوہ ریاستی لیڈران کے ساتھ ساتھ ضلع کے تمام عہدارن پارٹی ورکران نے شرکت کی۔جن میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنیر لیڈر اور ضلع صدر اس موقع پر متعدد علاقوں کے مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شامل لوگوں نے شاندار طریقے سے مہمانوں کاشاندار استقبال کیا۔اس اجلاس میں ترون چغ نیشنل جنرل سکریٹری بی جے پی انچارج جموں و کشمیر لداخ اور تلنگانہ، رویندر رینا ریاستی صدر بی جے پی جموں و کشمیر، حاجی محمد اشرف نائب صدر ایس ٹی مورچہ بی جے پی جموں و کشمیر ، لالہ منظور احمد سٹیٹ کنوینر پہاڑی، راجیش رینا ضلع صدرپونچھ ، شہزاد احمد خان بی جے پی کے سینئر لیڈر موجود تھے۔
واضح رہے اجلاس کا مقصد لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی کے اہم مشن سے اگاہ کرنا اوراہنی پارٹی کو اپنا تعاون دینے کے لئے لوگوں کو راغب کرناتھا۔ اجلاس کے دوران متعدد مقررین نے اجلاس کے دوران بجلی پانی سڑکیں ودیگر مسائیل پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ اس موقع پر مہمانوں کی موجودگی میں لالا منظور اور شہزاد خان نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ جبکہ ریاستی صدر روندر رینہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس بار آپنی پارٹی کے امیدوار ظفر منھاس کو جیتاکر پالیمنٹ میں بھیجیں۔تاکہ وہ اس خطہ کے لوگوں کی بات ملک کی پارلیمنٹ میں رکھ سکیں۔ جبکہ بی جے پی جنرل سیکرٹری شری ترن چغ نے اپنے پیغام میں کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی ملک سے خاندانی نظام کو ختم کرنا ہمارامشن ہے۔ مفتی، عبداللہ، گاندھی نہرو پریوار سے عوام کو ازاد کرواناچاہیتی ہے۔ کیوں کہ گزشتہ سات دھائیوں سے ان خاندانوں میں ملک کو لوٹا عوام کو لوٹاہے۔ اب عوام انہیں کرارا جواب دے گی کیوں کہ ان کے پاس ترقی کے لئے کوئی بھی منشور نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا