بھاجپا کے بغیر کسی دوسری جماعت کی حمایت کے پابند نہیں:مرتضی خان

0
62

کہاووٹ پی ڈی پی کو دیں گے ،اپنی پارٹی امیدوار کو ووٹ دینا این سی کو ووٹ دینے کے برابر
دائودخان
مینڈھر؍؍مینڈھر کی سر زمین سے تعلق رکھنے والے سابق ایم ایل سی اور جموں وکشمیر کی معروف شخصیت ایڈوکیٹ مرتضی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلا شبہ انہوں نے بھاجپا قیادت کے ساتھ احسان کا بدلہ احسان سے دینے کا وعدہ کیا تھالیکن چونکہ بی جے پی نے راجوری اننت ناگ حلقہ سے اپنا امیدوارمیدان میں نہیں اُتارا لہذا نہوں نے باہمی مشاورت کے بعد پی ڈی پی امیدوار محبوبہ مفتی کی حمایت کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ بھاجپا کے کہنے پر کسی دوسری جماعت کی حمایت کے پانبد نہیں ہونگے۔اب بھاجپا نے پہاڑی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی سے جڑے پہاڑی لیڈر تو پارٹی ڈسپلن کے پابند ہو سکتے ہیںمگر پہاڑی قیادت اور عوام اس فیصلے کے ہر گز پابند نہیں۔ مرتضی خان نے مزیدکہانیشنل کانفرنس کو شکست دینے کے لئے متحد ہوکر اپناووٹ محبوبہ مفتی کو دیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینا نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے کے برابر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا