بھاجپا لیڈر بلدیو سنگھ بلوریا نے مختلف بوتھوں کادورہ کیا

0
0

کہا ہمارا کام کرنے کا طریقہ دوسری جماعتوں سے الگ،پارٹی کے حق میں ووٹ کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں کشمیر کے سینئر لیڈراور سابق ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا نے مختلف بوتھوں کا دورہ کیا اور کارکنوں کے ساتھ بوتھ کے ڈھانچے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سینئر قیادت آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ کے علاقوں کے تحت جموں لوک سبھا سیٹ کے ہر بوتھ پر سخت محنت کر رہی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے بلوریا نے کہا کہ بوتھ وجئے ابھیان چلا کر ہر بوتھ پر ووٹوں کو بڑھانے کے مقصد سے پارٹی نے ان بوتھوں پر ووٹ بڑھانے کے لئے خصوصی مہم شروع کی ہے جہاں وہ پچھلے انتخابات میں کمزور رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس پورہ جموں جنوبی اسمبلی کے پولنگ بوتھوں میں پارٹی ان پولنگ بوتھوں کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جہاں گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کمزور رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ کا فرق زیادہ ہوگا تو اسمبلی انتخابات میں جیتنا آسان ہوگا۔ بلوریا نے کارکنوں کو پرچیوں کی تقسیم کے ساتھ گھر گھر رابطہ کرنے اور ووٹنگ کے دن صبح اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنوں کو ان لوگوں سے رابطہ کرنا چاہئے جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 10 سالہ دور میں فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھایا ہے تاکہ وہ پولنگ کے دن بی جے پی کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کا کام کرنے کا طریقہ دوسری پارٹیوں سے مختلف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکن نہ صرف انتخابات میں عوام کو نظر آتے ہیں بلکہ عوام کی خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا