بھاجپا اور پی ڈی پی عوام سے معافی مانگیں جموں۔لداخ یکسرنظرانداز،کشمیرمیں خون خرابہ سابقہ سرکارکی دین:دویندر سنگھ رانا

0
0
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا پرعوام کے مفادات سے سمجھوتہ اور بے مچال سیاسی ،معاشی اور سکیورٹی تعطل پیدہ کرنے پر معافی واجب الادا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں دو جماعتوں نے عوام کے مفاد پر اپنا مفاد رکھا ۔رانانے ان باتوں کا اظہار یہاں شیر کشمیر بھون جموں میں صوبائی کمیٹی اور ضلع اکائیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی اتحاد نے عوام کیلئے ایک سبق چھوڑا ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلے لیں ۔رانا نے کہا کہ ناکام بھاجپا اور پی ڈی پی نے نیشنل کانفرنس کیلئے ایک چیلنج پیدا کیا ہے کہ وہ لوگوں کا یقین پارلیمانی جمہوریت پر بحال کریں۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا پی ڈی پی کو جموں اور لداخ کو نظرا نداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتی ہے اور خود کشمیر میں لوگوں کو مارنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔اس موقع پر جموں کی سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا اور بیک آواز میں بھاجپا کی تنقید کی۔وہیں تقریب میں ریاستی سیکریٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ، سید مشتاق احمد شاہ بخاری، رتن لال گپتا ،سجاد احمد کچلو، عبدالغنی ملک،جاوید رانا، ڈاکٹر کمل آروڑہ، ڈاکٹر شہناز گنائی، بملہ لتھرا،شیخ عبدالرحمان، ٹھاکر کشمیرہ سنگھ،بابو رام پال، بابو جگجیون لال،شیخ محمد بشیر،محمد اسلم خان،قاضی جلال الدین،غلام حیدرملک، عبدالوحید شان،الحاج محمد حسین،ماسٹر نور حسین،رحیم داد، پریم ساگر عزیز، برج موہن  شرما، ستونت کور ڈوگرہ، جگل مہاجن، گردیپ سنگھ ساسن، وجے لکشمی دتہ، بشیر احمد وانی، چوہدری ہارون، انیل دھر، ایس ایس بنٹی، پردیپ بالی، لیاقت علی، بشیر احمد وانی، شفاعت احمد، دویندر سنگھ بندو، عبدالغنی تیلی، وجے لوچن، سجاد شاہین، دھرم ویر سنگھ جموال، ڈاکٹر شمشاد شان، دلجیت شرما، موہندر گپتا، رومی کھجوریہ، سنیل ورما، ظفر اللہ راتگھر، بھشن اپال، باغ حسین راٹھور، جی ایچ ملک، عارف میر،رام پرشوتم، ایچ ڈی قریشی، اشوک سنگھ منہاس، سنجے گپتا، سچا سنگھ،روی ڈوگرہ، اشوک ڈوگرہ، راھ کپور، کے کے بخشی، رومیش موتن، ریاض ،فرمان علی، راہت کیرنی، سومراج ٹروچ، راکیش سنگھ راکا، وارس گل، وینا اوبرائے، زیہاگیر ملک، جتن بھٹ، ڈاکٹر ریاض بھدرواہی، بھارتی شرما، پشپا ڈوگرہ، امن چیمہ و دیگران موجود تھے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا