لازوال ڈیسک
بانہال؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں شاندار جیت کی خوشی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکروں اور لیڈروں نے بانہال میں جیت کا جشن منایا۔ اس موقع پر بھاجپا لیڈر اور جنرل سیکریٹری محمد سلیم بٹ ، منڈل صدر شاہنواز کھانڈے ، عبدالمجید کھانڈے ، ترجمان مزمل نظیر اور سجاد احمد میر قابل ذکر تھے۔ خوشی منارہے بھارتیہ جنتا پارٹی منڈل بانہال کے ورکروں اور لیڈروں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور پارٹی کی جیت پر پٹاخے سر کئے۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکروں نے نریندر مودی اور پارٹی کے حق میں نعرے بلند کئے۔لیڈروں کا کہنا ہے کہ لوگوں نے نریندر مودی کی طرف سے کی جارہی عوامی فلاح و بہبود اور تعمیراتی کاموں کو ووٹ دیکر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیاب بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی جیت درج کرکے کے سرکار بنائے گی۔