’بھاجپالائے گی نئے چہرے‘

0
0
  • تمام وزرأ ہونگے مستعفی ،کابینہ میں ردوبدل ،سرکارکوخطرہ نہیں،افواہیں بے بنیاد:بھاجپالیڈر
    لازوال ڈیسک
  • جموں؍؍منگل کے روزوائٹس ایپ گروپوں پہ ریاستی حکومت گرگئی!تمام وائٹس ایپ گرپووں پربھاجپاوزرأ کے مستعفی ہونے کی افواہوں کابازارگرم رہا اور یہ چہ مگوئیوں ہوتی رہیں کہ حکومت گرگئی ہے ، تاہم بھاجپاکے کابینہ سے ہٹائے گئے دووزرأ کے پیش نظراب نئے چہروں کوکابینہ میں شامل کئے جانے کیلئے تمام وزرأ سے استعفے طلب کئے،ذرائع کے مطابق یہاں جموں میں بھاجپاکی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد تمام وزرأ نے پارٹی کے ریاستی صدرست شرماکواپنے استعفے سونپ دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام وزرأ سے استعفے لینے کامقصد کابینہ میں نئے چہروںکوشامل کرناہے۔ذرائع کے مطابق بی جے پی ہائی کمانڈ نے کابینہ میں نئے چہروں کو جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ بی جے پی کے مطابق عنقریب ہی کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گاور اس کیلئے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے تمام وزراء نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی ہائی کمانڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی کابینہ میں ردوبدل کرنا ناگزیر بن گیا ہے اور اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ہی بی جے پی کے وزراء کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے ضمن میں آگاہ کیا گیا ۔ بی جے پی کے تمام وزراء نے پارٹی صدر کو استعفیٰ پیش کیا ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مذکورہ لیڈر نے بتایا کہ چونکہ بھارتیہ جنتاپارٹی ہائی کمانڈر نے ریاستی کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کا فیصلہ کیا ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت وزراء کو استعفیٰ دینے کے ضمن میں احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب ہی نئے وزراء کو حلف دلایا جائے گا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا