گولہ باری سے متاثر علاقے کو بلٹ پروف ایمبولینس دینے کا کیا اعلان
سید نیاز شاہ
پونچھ// گزشتہ روز سرحدی تناو¿ کی وجہ سے پونچھ میں ایک ہی گھر کے تین افراد شہید ہوئے تھے کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے سابقہ نائب وزیر اعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ ،ممبر پارلیمنٹ جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ جگل کشور شرما،بھاجپا ریاستی صدر راوندر رینا ، شہزاد خان ریاستی سیکریٹری، پردیپ شرما ایم ایل سی نے سوگوار خاندان کے گھر پہنچے ۔اس موقع پر شہزاد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ،اس سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے غریب عوام کا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے دونوں ممالک کے سربراہان سے آپسی بات چیت کے ذریعے تمام معاملات حل کرنے کی اپیل کی۔بعد ازاں بھاجپا لیڈران نے ڈاک بنگلہ پونچھ میں پارٹی کارکنان کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں سرحدوں پر کشیدگی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے پونچھ کے شیلنگ متاثرہ علاقوں کے لیے ایک بلٹ پروف ایمبولینس دینے کے بھی اعلان کیا۔دیگر لیڈران نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا تحفظ سرکار کی ذمہ داری ہے اس لیے عوامی مفاد کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سرکار مزید بینکر بھی بنوانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔