بڑی برہمنا انڈسٹریز ایسوسی ایشن( بی بی آئی اے ) کا اہم اجلاس

0
0

صنعتی یونٹ ہولڈرز کی زیر التواء ادائیگیوں کو جلد اجراء کرنے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں//بڑی برہمنا انڈسٹریز ایسوسی ایشن ،بی بی آئی اے کا ایک ہنگامی اجلاس آج یہاں صدر للت مہاجن کی صدارت میں منعقد ہوا۔وہیں اس موقع پر ترون سنگلا سینئر نائب صدر، اجے لینگر نائب صدر، ویراج ملہوترا جنرل سکریٹری، راجیش جین سکریٹری اور وویک سنگھل خزانچی بی بی آئی اے سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔اس دوارن تنظیم کے اراکین نے صنعتی اکائیوں کے ورکنگ کیپٹل کی رکاوٹ کے سلسلے میں گفت و شنید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر مالیاتی محکمہ سی جی ایس ٹی و ایس جی ایس ٹی کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کرنے میں ناکام رہا ہے۔میٹنگ میں موجود ممبران نے سی جی ایس ٹی/ایس جی ایس ٹی کے ری ایمبرسمنٹ کلیمز کی ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جو ریاستی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ جموں کی طرف سے منظور شدہ اور آگے بھیجے گئے تھے۔ لیکن جموں ڈویژن کے 25 کروڑ روپے ایڈیشنل ٹریڑری گاندھی نگر جموں کے پاس پچھلے ایک ماہ سے زیر التوا ہیں جس کے نتیجے میں صنعتی یونٹس کے ورکنگ کیپیٹل فنڈز میں رکاوٹ ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس آر او کے رہنما خطوط کے مطابق سی جی ایس ٹی/ایس جی ایس ٹی کے ری ایمبرسمنٹ کلیمز کی ادائیگی کلیمز جمع کرانے کی تاریخ سے 21 دنوں کے اندر جاری کی جانی چاہیے لیکن 31-3-2023 تک کی مدت کے لیے جمع کردہ منظور شدہ دعووں کی ادائیگی محکمہ خزانہ کے ذریعہ ایڈیشنل ٹریڑری گاندھی نگر جموں کو مطلوبہ فنڈز کی الاٹمنٹ کا انتظار کر رہا ہے جو کہ محکمہ خزانہ کے غیر معمولی رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا تمام تر مشکلات اور لاکھوں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے باوجود جموں و کشمیر میںکام کرنے والی صنعتی اکائیوں کی طرف حکومت کی بہت کم ترجیح ہے۔وہیں انہوں نے کہا ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا اورسنتوش دتاتریہ ویدیا (آئی اے ایس)، پرنسپل سکریٹری محکمہ خزانہ سے درخواست کرتے ہیں کہ برائے مہربانی اس معاملے میں مداخلت کریں اور یونٹ ہولڈرز کی زیر التواء ادائیگیوں کے اجراء کیلئے ایڈیشنل ٹریزری گاندھی نگر جموں کو مطلوبہ فنڈز جاری کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا