لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍ڈوگرہ صدر سبھا، جموں و کشمیر، جموں، (ڈی ایس ایس) نے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ سانبہ ضلع کے بڈھوری گاؤں میں واقع تاریخی پانی کے تالاب کا نام بدل کر جنرل باج سنگھ سرووررکھیں۔انہوں نے کہاکہ جنرل باج سنگھ نے ایک بھیانک جنگ کے بعداپنی جان دے دی جو کہ جنگ کی عالمی تاریخ میں ایک نادر مثال ہے۔اس عوامی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سابق کابینہ وزیر اور ڈی ایس ایس کے صدر گلچین سنگھ چاڑک نے کشمیر میں بلیدان ستمب جو اب سری پرتاپ پارک سری نگر میں شروع ہو رہا ہے، سبھا کے مطالبے کو تسلیم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ جنرل باج سنگھ بھی قوم پرستی کے اسی جذبے کے تحت گاؤں بڈھوری کے تاریخی تالاب کو جنرل باج سنگھ سروور کا نام دے کر سبھا کے مطالبے کو تسلیم کیاجائے۔