بٹہ مالو آتشزدگی: 2 فائر فائٹرز کو دم گھٹنے کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا

0
0

سری نگر، 3 جولائی (یو این آئی) سری نگر کے بٹہ مالو کے مومن آباد علاقے میں اتوار کی سہہ پہر ایک سہہ منزلہ ڈائمند ہارڈ وئیر عمارت میں آگ نمودار ہوگئی جس کے شعلے نے عمارت کو چشم زدن میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا آگ پر قابو پانے کے دوران دو فائر فائٹرز کو دم گھٹنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو پر پالیا گیا ہے تاہم احتیاطی طور پر فائر فائیٹنگ گاڑی اور واٹر پمپ کو جائے واردات پر ہی رکھا گیا ہے۔
ہسپتال میں داخل فائر مین کی شناخت نور عالم اور محمد الطاف کے بطور ہوئی ہے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ پر قابو کرنے کا یہ آپریشن قریب 6 گھنٹوں تک جاری رہا اس آپریشن میں 19 فائر اسٹیشنوں کی 20 گاڑیوں کو استعمال میں لایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا