بونیار بارہمولہ میں دو روزہ میگا جاب فیئر کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر بارہمولہ اور ہندوستانی فوج کے خنجر ڈویڑن کے درمیان ایک اہم اشتراک کے تحت، NOU جوان کلب بونیار میں دو روزہ میگا جاب فیئر کا افتتاح کیا گیا۔ڈگر ڈویژن کے جی او سی جنرل راجیش سیٹھی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) بارہمولہ اعزاز عبداللہ شراف کی طرف سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد ضلع میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے متنوع مواقع فراہم کرنا تھا۔1723 ملازمت کے متلاشیوں کی شرکت کے ساتھ، جاب فیئر نے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جہاں بینکنگ، فنانس، انشورنس، آئی ٹی، اور مزید سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 23 آجروں نے ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بات چیت کی۔ ایونٹ نے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کی کیونکہ 18 امیدواروں کو موقع پر جاب آفر لیٹر موصول ہوئے، اور 144 کو مزید راؤنڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ہندوستانی فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں نے بے روزگاری کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم پر زور دیا۔ اس میلے میں تین اہم پہلوؤں : سرکاری اسکیموں کے ذریعے خود روزگار کی سہولت فراہم کرنا، ہنر کو اپ گریڈ کرنا، اور نجی شعبے کے روزگار کو فروغ دینا ‘پر توجہ مرکوز کی گئی۔تقریب کے دوران، جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ، زینت آرا نے مختلف سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں میں منظوری لیٹر تقسیم کئے۔ مزید برآں، معززین نے میلے کی کامیابی کو مزید اجاگر کرتے ہوئے مستحق امیدواروں کو موقع پر جاب آفر لیٹر پیش کیا۔ہندوستانی فوج کے خنجر ڈویڑن نے، جس نے 10 سال سے زائد عرصے تک ہنر مندی کے کورسز کا انعقاد کیا، اس نے اپ اسکلنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ نو جوان کلب بونیار اور چنار کلب بارہمولہ میں تربیت یافتہ تقریباً 1100 امیدواروں کو ضلع میں سرکاری ہنر مندی کے تربیتی اداروں اور نجی ہنر مندی کے تربیتی اداروں کے ذریعے مہارت میں مزید اضافہ حاصل ہوگا۔سی ایس آر کے تحت، اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے نوجوانوں کی ترقی اور روزگار کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے امیدواروں کی مہارت کو بڑھانے میں مدد کے لیے 01 لاکھ روپے اور مشینری کا سامان دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا