بنی کے کوٹی میں سالانہ کھیلوں، ثقافتی اور اختراعی میلے کا اختتام ہوا

0
0

مقامی لوگوں اوربنی کے دوسرے حصوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
لازوال ڈیسک
بنی ؍؍ ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بنی کے کوٹی میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد کیلئے تین روزہ سالانہ کھیل اور ثقافتی پروگرام آج اختتام پذیر ہوا۔سالانہ اسپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول، جس کا اہتمام ماؤنٹین ویو اسپورٹس کلچر کمیٹی نے کیا تھا اور پروگرام آج بڑے جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس تقریب کو مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ بنی کے دوسرے حصوں سے آنے والے سیاحوں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا۔اس موقع پر سماجی کارکن ماسٹر کوری شنکر، صحافی حفیظ قریشی مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔
تاہم اس پروگرام کے آخری روز کرکٹ میچ کا فائنل ٹیم لوانگ اور آر بی گھٹو کے درمیان کھیلا گیا۔وہیں لوانگ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 10 اوورز میں 109 رنز بنائے تھے جبکہ آر بی گھوٹو ٹیم محاز 55 رن ہی بنا پائی اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، لوانگ کی ٹیم نے 54 رنز سے شکست دے کر چار روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کی۔اس ٹورنامنٹ میں ٹیم لوانگ کے کھلاڑی کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل ہوا انھوں نے اس پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 256 رن بنائے ، بعد میں سبھی کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح رہے اس چار روز ٹورنامنٹ کے اختتام پر قافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی حفیظ قریشی نے فیسٹیول کے دوران منعقد ہونے والی کثیرالجہتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا اس طرح کے پروگرام کھیل کود کو فروغ نہیں دیتے بلکے اس طرح کے سرگرمیوں سے سیاحت کو بھی فروغ ملتا ہے کہا کوٹی چنڈیار خوبصورت علاقوں میں شمار ہے اور یہاں کی خوبصورتی اور جنگلات کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے اور انھوں نے اس موقع پر زیادہ سے زیادہ درخت لگنے پر زور دیا۔وہیں سماجی کارکن ماسڑ کوری شنکر نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کھیل کود امن کا پیغام دیتا ہار جیت کھیل کا ایک حصہ ہے لیکن کھلاڑی کھیل کے ذریعہ سے زیاد زیادہ بھائی چارے کو قائم کریں۔اس دوران کلب کے صدر سنجے ٹھاکر، جیون لال، سریندر کمار، اشوک چوہان و دیگر کلب کے کارکنان موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا