بنی میں تیتھ یاتر ا23 ستمبر کو ہوگی

0
0

22 ستمبر کو مفت میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا
حفیظ قریشی
بنی؍؍ ہر سال کی طرح اس سال بھی تیتھ یاتر 23 ستمبر کو ہوگی۔ اس یاترا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ آج سے 100 سال پہلے شروع ہوئی تھی اور اس سال بھی 23 ستمبر 2023 کو یہ یاترا دْولہ کے گاؤں دالی سے شروع ہوگی اور تمام یاتری دْولہ کے شیو جی مندر جائیں گے اور جاگرن کے ساتھ ساتھ 22 ستمبر کو ایک فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔تاہم ویپن کمار نے پریس ریلیز میں جانکاری دی، آج سے کئی سال پہلے ہماچل کے بھرمور سے ایک بزرگ شخص آئے تھے اور شیوجی اپنے اندر پرویش ہو کر آئے تھے اور یہاں دولہ کے ایک گاؤں میں بس گئے تھے اور شیوجی کی پوجا کرتے اور کچھ دنوں بعد ایک سادھو کے روپ میں ایک شخص آتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ یہاں شیو جی کی پوجا کرتے ہیں تمہیں میں ایک شیو جی کی مورتی دیتا ہوں اور اسکے بدلے میں اپ مجھ کیا دو گے حالانکہ اس بزرگ شخص نے اس کی قیمت بھی پوچھی اور کہا اس کی کیا قیمت ہے سادھو نے کہا بس آٹھ کلو گرام مکی لونگا اتنے کہنے کے بعد وہ وہاں سے چلا جاتا ہے اور مورتی آستحان پر رکھ جاتا ہے اور بزرگ شخص بھی پیچھے پیچھے گئے کچھ دور جانے کے بعد سادھو گم ہو جاتے ہیں تھوڑی دیر بعد اس بزرگ کو وہ سادھو پھر دکھائی دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ تمہیں مورتی چاہیے تو اس بزرگ شخص نے پھر کہا ہاں اور ایسے میں وہ سادھو پھر چلنا شروع کر دیتے ہیں اور جب دْولہ میں پہنچا تو وہاں اس سادھو نے بزرگ سے کہا کے جیسے منمیش میں یاترا ہوتی ہے ویسے ہی یہاں بھی کرنا اتنا کہنے کے بعد سادھو گْم ہو جاتا ہے اور جس کے بعد سے اس تیتھ یاترا کا آغاز ہوا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا