بنی میں ایک مرتبہ پھر آتشزدگی کی واردات

0
0

سرتھلی علاقے میں رہائشی مکان خاکستر،دُکان،گودام سمیت70لاکھ روپے مالیت کانقصان
حفیظ قریشی

کٹھوعہ ؍؍ ضلع کے بنی تحصیل میں آتشزدگی کی وارداتیں روکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔تاہم آج سوموار کے روز بنی کے سرتھلی علاقے میں ایک رہائشی مکان کو مشکوک حالت میں آگ لگ گئی تھی آگ لگنے کی خبر ملتے ہی پولیس، آرمی اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی لیکن تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں جب تک آگ پر قابو پایا جاتا تب تک دو منزلہ مکان کی اوپر والی چھت جل کر راکھ ہو چکی تھی واضع رہے کہ آگ قمردین ولد اکبر بٹ کے رہائشی مکان کو لگی تھی اور گھر میں ہی دکان کا کریانہ گودام بھی تھا اور مکان کے اندر رکھا سارا سامان آگ کی زد میں آہ کے جل کر تباہ ہو گیا۔ملک مکان نے بتایا مکان کے اوپر والی چھت میں دکان کا سامنا تھا جو جل گیا ہے جسکی لاگت لگ بھگ بیس لاکھ سے زائد کی تھی کہا تقریباً 70 لاکھ سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے اور کہا کہ مکان کے گرونڈ فلور پر رہائش تھی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث عمارت کو لگی ہے۔اس موقع پر عوام نے بنی سب ڈویژن کیلئے فائر سروس سٹیشن کی جلد بحالی کا مطالبہ بھی کیا جسے برسوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ تین مہینے میں بنی سب ڈویژن میں اب تک کی یہ چوتھی آتشزدگی کی واردات ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا