بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اخراجات میں 11.1 فیصد اضافہ: سیتا رمن

0
0

نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اخراجات میں 11.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 11,11,111 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ جو کہ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 3.4 فیصد ہو گا۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اخراجات میں اضافے سے اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی اور روزگار کے مواقع کئی گنا بڑھیں گے۔ پردھان منتری گتی شکتی کے تحت تین بڑے اقتصادی راہداریوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ یہ تین کوریڈور توانائی، معدنیات اور سیمنٹ کی راہداری، بندرگاہ کے رابطے کی راہداری اور ہائی ٹریفک کوریڈور ہیں۔ ان منصوبوں سے نہ صرف رابطے بڑھیں گے بلکہ رسد میں بھی بہتری آئے گی اور لاگت میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت، راحت اور حفاظت کو بڑھانے کے لیے 40,000 جنرل ریلوے کوچز کو "وندے بھارت” کے معیارات میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک میں ہوائی اڈوں کی تعداد دگنی ہو کر 149 ہوگئی ہے۔ اڑان اسکیم کے تحت مزید شہروں کو فضائی راستوں سے جوڑا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک کی ایوی ایشن کمپنیاں 1000 سے زائد نئے طیاروں کی خریداری کے آرڈر دے کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ موجودہ ہوائی اڈوں کی توسیع اور نئے ہوائی اڈوں کی ترقی تیز رفتاری سے جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل اور نمو بھارت ریل نظام سے خاص طور پر بڑے شہروں میں نقل و حرکت پر مبنی ترقی کو فروغ ملے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا