بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا

0
0

ہانگژو، // چین میں جاری ایشیائی کھیلوں کے 19ویں ایڈیشن میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خواتین کرکٹ ٹی-20 میچ میں پیر کی صبح بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تیسرے مقام (کانسی) کا تمغہ جیت لیا۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی پاکستانی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ ٹیم نے صرف 18 رنز پر 4 وکٹ گنوا دیئے۔ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والی عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 17 رنز بنائے۔ ٹیم کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرز بھی حاصل نہ کر سکیں۔ کپتان ندا ڈار نے 14 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لیگ اسپنر شورنا اختر نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو اوپنر شمیمہ سلطانہ اور پارٹنر رانی کی جانب سے اچھا آغاز ملا۔ دونوں نے 13-13 رنز بنائے اور پہلے وکٹ کے لیے 27 رنز جوڑے۔ تاہم ایک وقت بنگلہ دیش کا اسکور تین وکٹوں پر 34 رنز تک پہنچ گیا تھا۔ اس کے بعد شورنا اختر نے 33 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 14 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ پاکستان کے لیے بائیں ہاتھ کے اسپنر ناصرہ سندھو نے شاندار بالنگ کی اور چار اوورز میں 10 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے 65 رنز کا آسان ہدف 18.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔a

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا