(ایم ایس 9کی جگہ استعمال کی جایے)حیدرآباد19جون (یواین آئی)تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر وسابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے ریاست میں جلد ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس کے امیدواروں کاانتخاب وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کی جانب سے کئے جانے سے متعلق صدرریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کے ریمارکس کی شدید مذمت کی اور ان پر شدید تنقید کی۔انہوں نے ریمارک کیا کہ بنڈی سنجے جوکر کی طرح بات کررہے ہیں۔ان کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ بنڈی سنجے کے ریمارکس مضحکہ خیز ہیں، انہوں نے کہاکہ بنڈی سنجے کرناٹک میں زعفرانی جماعت کو ہوئی شکست کو برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور بی آر ایس کانگریس کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔