بندپڑی سڑکوں کی بحالی اور اشیاء ضروریہ کی سپلائی کا مطالبہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے ایل جی انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ اُن لوگوں کو معاوضہ دیاجائے جنہیں بھاری برف باری کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں میر نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ حکام کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے جووادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے۔انہوں نے کہاکہ ناسازگار موسم کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ بجلی سپلائی متاثرہے ،سڑکیں بلاک ہونے سے دور دراز علاقہ جات میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ لوگوں کو تیل ِ خاکی، غذائی اجناس اور دیگر اشیاء ضروریہ کی مناسب سپلائی ہو اور اِس کے لئے سبھی سڑکوں کی بحالی لازی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں کہیں بھی بجلی بند ہے، کو بھی جلد سے جلد بحال کیاجانا چاہئے تاکہ اِس شدت کی ٹھنڈ میں لوگوں کو متاثر نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ وادی کے سبھی اضلاع کی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے اور متاثرین کے حق میں معاوضہ واگذار کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کے اندرسرمائی ایام کے دوران عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے حکومت کو مستعد ومتحرک کردار ادا کرنا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا