بمیال سیکٹرمیں مشتبہ جنگجوئوں کی موجودگی

0
0

فوج اورفورسزنے پٹھانکوٹ علاقہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍بمیال سیکٹرمیں مشتبہ جنگجوئوں کی موجودگی کے بعدفوج اورفورسزنے پٹھانکوٹ علاقہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب پولیس کیساتھ ملکرتلاشی کارروائی شروع کردی۔اتوارکوشام دیرگئے پٹھانکوٹ کے نزدیک نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک نجی گاڑی کورکنے کااشارہ کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقامی شہری مسکان علی اپنی نجی ماروتی کارمیں سفرکررہاتھاکہ فوجی وردی میں ملبوس نامعلوم اسلحہ برداروں نے اُن سے گاڑی روکنے کوکہاتاکہ وہ بھی گاڑی میں سوارہوسکیں لیکن مسکان علی نامی شہری نے وردی پوش افرادکے جنگجوہونے کے اندیشے کے پیش نظرگاڑی نہیں روکی ۔اسکی اطلاع جب پولیس اوردفاعی ایجنسیوں کودی گئی توسوموارکی صبح بمیال سیکٹرکے نزدیک فوج اورفورسزنے پنجاب پولیس کیساتھ ملکرمشتبہ جنگجوئوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ علاقہ میں دومشتبہ جنگجوئوں کے موجودہونے کے پیش نظرپنجاب سے لگنے والی سرحدکے نزدیک پٹھانکوٹ علاقہ میں مشترکہ تلاشی کارروائی شروع کی گئی ۔سیکورٹی ایجنسیوں کواندیشہ ہے کہ مشتبہ جنگجوکوئی بڑی واردات یاحملہ انجام دینے کیلئے علاقہ میں موجودہوسکتے ہیں ،اوراسی بناء پریہاں بڑے پیمانے پرتلاشی کارروائی شروع کی گئی جبکہ سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کوبھی ہائی الرٹ کردیاگیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا