بمنہ میں تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو کچل ڈالا

0
0

سری نگر،//سری نگر کے بمنہ علاقے میں چلڈرن ہسپتال کے نزدیک ہفتے کی شام کو نامعلوم گاڑی نے خاتون کو ٹکرماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال بمنہ کے نزدیک اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
متوفی کی شناخت منیرا زوجہ معراج الدین ساکن حاجن بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا