1989 کے فسادات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
دہلی؍؍ ایس بلویندر سنگھ معروف آر ٹی آئی کارکن اور نائب صدر ضلع گرودوارہ پربندھک کمیٹی جموں نے ایس اقبال سنگھ لال پورہ چیئرمین نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز گورنمنٹ آف انڈیا سے این سی ایم کے دہلی دفتر میں ملاقات کی اور چیئرمین کو آر ٹی آئی کے تحت موصول ہونے والی معلومات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکھوں کے مسائل کو حل کرنے اور کمیونٹی کے طویل عرصے سے زیر التواء مطالبات کو حل کرنے پر زور دیا ۔بلویندر نے ایک بار پھر جموں میں 1989 کے فسادات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا رقم فراہم کرنے کا معاملہ اٹھایا اور ناراضگی ظاہر کی کہ یہ مسئلہ جے کے یو ٹی انتظامیہ کے سامنے پچھلے ڈھائی سال سے زیر التوا ہے۔وہیںایس اقبال سنگھ لال پورہ نے مسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے بلویندر سنگھ کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو اٹھائیں گے اور جے کے یو ٹی انتظامیہ کو تازہ یاددہانی بھیجیں گے۔اس دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ کمیونٹی کی تشویش اور خواہشات کو اجاگر کرتے ہوئے اعلیٰ سطح پر متعدد نمائندگیاں پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہیں۔وہیں لالپورہ نے مزید کہا کہ انہیں ایک گروپ سے اسکولوں کی فہرست ملی ہیجہاں مختلف علاقوں میں پنجابی پڑھنے میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کی تعداد کی فہرست دی ہے اور میں ان اسکولوں میں جلد از جلد پنجابی اساتذہ کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکمے کو خط لکھنے کی پوری کوشش کر رہا ہوں۔چیئرمین نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا کہ سکھ برادری کے تحفظات کو سنا جائے اور ان کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔