ہزاروں عقیدت مندوں نے صوفی بزرگ خاتون زوبہ صآبؒکے مقبرے باغ المکوٹ پر حاضری دی
شاہین امین
بڈگام؍؍وادی کشمیر کی معروف بلند پایہ صوفی بزرگ خاتون زوبہ صآب رح ظاہری طور پر اس دنیائے فانی سے رخصت کر گئیں اس سلسلے میں مذہبی انجمنوں نے مرحومہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہیں اس دوران عقیدت مندوں نے زوبہ صآب رح کی ظاہری طور وفات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ہیں۔وادی کشمیر کی معروف بلند پایہ صوفی بزرگ خاتون زوبہ صآب ؒکے انتقال پر مختلف انجمنوں نے رنج وغم کا اظہار کیا ہیں۔اور ہزاروں عقیدت مند لوگ ان کے مقبرے باغ المکوٹ چرارشریف پر حاضری دینے کے لئے دور دراز علاقوں سے آ رہے ہیں۔
ادھر متولی زیارت چرارشریف حاجی یونس جان نے معروف بلند پایہ صوفی بزرگ خاتون زوبہ صآب رح کے مقبرے پر ان کی زندگی پر روشنی ڈالی اور بعد میں بلند درجات کیلئے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ادھر بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر حناء بٹ ، ڈاکٹر علی محمد میر ، عمر عزیز نجار اور جموں کشمیر یتیم فاونڈیشن، آل جموں و کشمیر پولیس سبق دوش آفیسرس نانگزٹیڈ ایسوسی ایشن زیر صدارت چیئرمین حاجی غلام حسن زرگر کی سربراہی میں ایک الگ الگ وفد نے مرحومہ کے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھا?ی کی اورجنت نشینی کے لیے دعا کی ہے۔