بلاک ساتھرہ کی متعدد سڑکوں کی تعمیرات کو منظوری

0
0

حاجی محمد اشرف نے انتظامیہ کے تئیں کیا اظہار تشکر
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے بلاک ساتھرہ میں متعدد سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور نئی سڑکوں کی تعمیر کو لیکر منظوری پر لوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے جس کو لیکر بھارتیہ جنتاپارٹی ایس، ٹی مورچہ کے ریاستی نائب صدر حاجی محمد اشرف دیدڑ نے انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تحصیل منڈی کے متعدد پنچائیتوں میں سڑکوں کی خستہ حالی اور عدم دستیابی سے عوام سخت پریشان ہے۔ جس کو دیکھتے ہوے انتظامیہ کی جانب سے، ڈہوٹا سے موربن ،نالی دیدڑاں سے جندرولہ ،بانڈی کماں خان سے ہائی سکول گلی پنڈی ،کھوکھاموڑ سے ہائی سکول ،جبڑی ساتھرہ بانڈی کماں خان سے منڈی چھ کلو میٹر روڈ ودیگر سڑکوں کو منظوری دئے جانے کو لیکر شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ جب سے پونچھ میں آے ہیںعوامی فلاحی کاموں میں تیزی ائی ہے۔ ان کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ اور پی ایم جی ایس وائی کا بھی شکریہ اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا