فتح کی عوام نے علاقائی مسائل کئے اجاگر، وزٹنگ آفیسر نے اعلیٰ احکام کے گوش گزار کرنے کا کیا وعدہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ سرحدی ضلع پونچھ کے بلاک ساتھرہ میں دو روزہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے پانچواں مرحلا رواں دواں ہے بیک ٹو ویلیج کے پانچویں مرحلے کے پہلے دورہ میں افسران نے مختلف سرکاری اسکولوں،انگن واڑی سنٹروں وغیرہ کا دورہ کیاافسران نے پی آر آئیزاور عوام کے ساتھ لائن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں مختلف انفرادی اور کمیونٹی فلاحی اسکیموں سے آگاہ کیا۔جس میں سوشل ویلفیئر کی جانب تعینات کی گئی خالدہ میر نے عوام کو لڑکیوں کی شادی پر ملنے والی سرکاری رقومات کا فائدہ لینے کا قانونی طریقہ بتایا۔اور جن پنشنروز کی پنشنین نہیں اتی۔اس کی بنیادی وجہ بتائی۔ اور خود وزٹنگ آفسر ڈاکٹر خالد عباس اور ان کے ساتھ جی آر ایس محمد حنیف B2V5 نے مختلف سرکاری سکولوں و آنگن واڑی سنٹروں اور سب سنٹروں کا معائنہ کیا۔ افسر نے دورہ کے دوران پی آر آئی اور عام لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے عوام کو آگاہ کیا کہ یو ٹی انتظامیہ کے اس منفرد اقدام کا واحد مقصد انتظامیہ کو عوام کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ منشیات اور غیر صحت بخش طرز زندگی کے خلاف انتظامیہ کی مدد کریں۔ انہوں نے ہمارے نازک ماحولیاتی نظام ماحول کی حفاظت میں صفائی اور سوچھتا کی اہمیت پر بات کی۔دورہ کرنے والے افسر کا بیک ٹو ولیج فیز 5 پروگرام کے پہلے دور پر عوام کی جانب سے شاندار استقبال لوگوں نے اپنے مسلے مسائل کو اجاگر کیا اور ان کو جلد حل کرنے کروانے کی مانگ کی جس میں فتح پور کے سرپنچ اختر کرمانی نے بجلی پانی اور پی ایم اے وائی و کھیل کے میدان کا ازالہ کیا۔ انہوں نے یہ مطالبہ جہنوں نے زمیداران نے جعلی قسم کی فہرست تیار کی ان پر قانوانی کاروائی ہونی چاہیے۔اور متعلقہ محکمہ پر بھی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ انہوں نے بھی جانچ پڑتال کرنے میں لاپرواہی بھرتی ہے۔جبکہ آج ڈیجیٹل دور ہے۔انہوں نے راشن کارڈ والوں کو بغیر راشن کارڈ کے لکھ دیا ہے۔اور زندہ کو مردہ قرار دیا ہے جو ابھی باحیات ہیں۔اور ایک بیوہ عورت کے خاوند کو سرکاری ملازم قرار دیا ہے۔جبکہ وہ مرچکا اور اْن کا تاریخ میں کوئی سرکاری ملازم نہ تھا۔ کیونکہ انہوں نے مستحق لوگوں کے نام ہی منسوخ کر دئے۔اس معاملہ میں نے ایف آئی آر بھی درج کر دی ہے۔سرکاری مڈل اسکول شیخاں کا دورہ کیا جہاں پر عوام نے میدان کا مطالبہ کیا۔اور ہاشمی یوتھ کلب کے صدر سرفراز احمد نے بتایا کے ہائیر سیکنڈری سکول فتح پور میں بجلی کا بل آرہا ہے۔لیکن بجلی کھمبے و تار کا نام و نشان نہیں۔متعلقہ محکمہ سے اپیل ہے وہ تار و کھمبے نصب کر کے چار پانچ پنچائتوں کے طلباء کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں۔عوام نے بیک ٹو ولیج کے پانچویں مرحلے کے افسر وں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے امید کی آس لگا کر کہا کہ ہماری مانگوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔