بلاک خواص میں محکمہ دیہی ترقی کے کاموں کی جائزہ میٹنگ

0
0

بی ڈی او خواص نے ٹیکنکل اور نان ٹیکنکل ملازمین سے زمینی سطح پر کاموں کی جانکاری حاصل کی
عمرارشدملک

راجوری ؍؍ ضلع راجوری کے بلاک خواص کے بی ڈی او رفیق وانی نے بلاک میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے بلاک کے ٹیکنکل اور نان ٹیکنکل ملازمین کی میٹنگ طلب کی تاکہ زمینی سطح پر ہورہے کاموں کی تفصیل حاصل ہوسکے ۔ اس موقع پر بی ڈی او خواص نے منریگا ،14ایف سی،پی ایم ائے وائی اور دیگر دیہی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا اور بلاک میں تعینات عملے کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر زیر تعمیر کاموں کو مکمل کیا جائے اور جو ابھی تک شروع نہیں ہوئے انہیں فوری طور شروع کیا جائے اور خاص طور پر 14ایف سی کے پلان کو شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ بی ڈی او رفیق وانی نے میٹنگ میں کہا کہ تمام وی ایل ڈبلیو اور ٹیکنکل سٹاف اپنے سرپنچوں سے رابطہ قائم کرئے اور فوری طور پر 14ایف سی کے پلان پر کام شروع کرئے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ائے وائی کی فہرستوں کو بھی جانچ لیں اور تمام ضرورت مندوں کو فہرست میں شامل کرئے ۔وہیں اس موقع پر بی ڈی او خواص نے اپنے ملازمین سے کہا کہ وہ بلاک میں پولی تھین مخالف مہم چلائے اور سخی کے ساتھ اس پر کام بھی کرئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا