شاہ ہلال
اننت ناگاُمت اسلامیہ کے سربراہ و جنوبی کشمیر کے میر واعظ قاضی یاسر نے کہا کہ یاتری ہمارے مہمان ہے اور وہ بلاکسی خوف کے اپنے مذہبی رسومات کو انجام دیں ۔میر واعظ قاضی یاسر نے اپنے گھر واقع قاضی منزل میں پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یاتریوں کو ہمیشہ استقبال کیا ہے اور وہ فرقہ وارانہ رنگ کے بغیر یہاں آئے اور مذہبی رسومات کو انجام دیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں کشمیر کی صدیوں پُرانے بھائی چارے کو زک پہنچانے کے تاک میں ہیں تاہم وہ اس مقصد میں کھبی کامیاب نہیں ہو نگے ۔جنگجوﺅں کے لواحقین کو فورسز اہلکاروں کی جانب سے ہراساں کرنے پر مذمت کرتے ہوئے میر واعظ نے کہابندوق کا مقابلہ بندوق سے ہے اور اس میں گھر والوں یا رشہ داروں کو ہراساں کر نا قابل مذمت ہے اُنہوں نے حال ہی میں مارے گئے لشکر کمانڈر ماجد زرگر کے اہل خانہ کو زد خوب کر نے پر کافی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صحافی شجاعت بخاری کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ دہرایا ہے ۔