بلاور میں والی بالی ٹورنمنٹ کا فائنل مقابلہ

0
0

نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے کیا آغاز

ابو عذیر
بلاور کٹھوعہ //ڈپٹی سی ایم جموں و کشمیر نرمل سنگھ کے زیر قیادت یوتھ کی جانب سے آج بلاور کے اسٹیڈیم میں والی بال ٹورنمنٹکا افتتاح کیا ،اورتمام ٹیموں کا خیر مقدم کیا اور انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ وقتا فوقتا کھیل کود بھی ضروری ہے ۔یوں تو جہاں پر کرکٹ کھیل کو لیکر نوجوانوں میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں اسی طرح والی بال کے کھیلوں میں بھی دلچسپی دکھا رہے ہیں، اسی کے چلتے بلاور کے اس والی بال ٹورنمنٹ میں کئی علاقات جات سے ٹیموں نے شمولیت کی۔جبکی فائنل میں دو ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں ایک لوہائی ملہار سے ملہار سپورٹس کلب اور دوسری گڑا کلیال سپورٹس کلب،دونوں ٹیموں کے درمیان یکطرفہ مقابلہ ہوا۔ملہار سپورٹس کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنے آئی ٹیم کو تین صفر سے شکست فاش دیکر فائنل اپنے نام کر لیا ۔جیتی ہوئی ٹیم کو میڈل سے نوازہ گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا