بفلیاز دیرہ کی گلی سیّد حسن المعروف ٹوپی پیر سالانہ عرس پاک کی تقریب بحسن وخوبی اختتام پذیر

0
0

نمائندہ لازوال

  • سرنکوٹ؍ تحصیل سرنکوٹ کے صحت افزا مقام واقع دیرہ کی گلی کئی برسوں کے بعدزیرسرپرستی قاری منظور حسین قادری باہتمام یونس خان مع اراکین ٹرسٹ روحانی شخصیت حضرت سیّد حسن شاہ المعروف ٹوپی پیر کا سالانہ عرس اعلیٰ انتظامات کے ساتھ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی واضح ہو کہ تقریب عرس میں اجتماعی طور تلاوت کلام پاک ختمات معظمات ذکرواذکار اورادووظائف کے علاوہ علماء کرام کے بصیرت افروز مدلل ومفصل بیانات ہوئے عرس کے اس حسین موقع پر زائرین کیلئے ایک وسیع حال تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ٹرسٹ کے زیر اثر مجوزہ تعمیری منصوبہ جات کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم دہرایا زائرین نے احاطہ زیارت شریف میں نظم و ضبط کو قابل ستائش قرار دیا اراکین ٹراسٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ یہ روحانی مقام سیاحتی نقشہ پر تو لایا گیا ہے لیکن تاحال ٹورزم اتھارٹی کی بے توجہی و لاپرواہی سے حالت جوں کی توں ہے اس مقام کے قرب وجوار میں رہائشی آبادی کو پینے کے پانی تک کی سہولت تک میسر نہ ہے اور اس مقام پر رابطہ سڑک بھی تعمیر ہونا لازمی ہے آخر میں ریاست و ملک میں بحالی امن و مان اور بنی نوع انسان ودیگر مخلوقات خداوندی کیلئے دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر مولانا قاری عبدالمصطفیٰ قادری امام و خطیب مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے حافظ نصیر احمد بٹ حافظ غلام رسول عبدالعزیز ماسٹر فاروق خان ماسٹر مشتاق خان ماسٹر معروف خان ماسٹر فردوس احمد شیخ سمندر خان یعقوب خان محمد عالم طلعت محمود خان چودھری محمد رشید شکیل احمد خان معروف خان سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیازحبیب وغیرہ بھی موجودتھے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا