بس اسٹینڈ بدھل کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

0
0

کچرے کے ڈھیروں سے مقامی افراد اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا.
سید زاہد
بدھل ؍؍ بس اسٹینڈ بدھل اور اس کے ارد گردبعض مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں دکانداروں سمیت راہگیروں کو کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بدھل بس اسٹینڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بے حساب کوڑا کرکٹ کا ڈھیر صحت کے بہت سے خطرات کو کھلی دعوت ہے لیکن بدھل انتظامیہ گہری نیند میں۔بس سٹینڈ کے اطراف کے دکانداروں نے متعلقہ محکمے کی کار کردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جہاں پورے ہندوستان میں سوچھ بھارت مشن آبیان کے تحت صفائی اور ستھرائی کی بڑے پیمانے پر بیداری پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس بدھل میں صفائی و ستھرائی کا کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔بس اسٹینڈ بدھل اور اس سے ملحقہ جگہوں کے قریب کچرے کے ڈھیر کسی بھی انسانی صحت کے لیے خطرے کی کھلی دعوت ہے جو کہ اس کی اہم وجہ ہے کہ بدھل قصبہ کے شہر خاص میں کوڑے دان نصب نہیں ہے اور نہ ہی بدھل کی متعلقہ انتظامیہ اس طرف نگہدشت کر رہی ہے کچرے کے جگہ جگہ ڈھیر لگنے کی وجہ سے بدھل شہر خاص کا نکاسی نظام پوری طرح سے متاثر ہورہا ہے بارشوں کا پانی سے گندگی بدھل شہر میں پھیلا جاتی ہے مقامی دکانداروں اور راہگیروں نے کہا کہ بدھل کی متعلقہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اس کی جلد از جلد صفائی کرے مقامی لوگوں نے بتایا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کوئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں کیے گئے ہیںتاہم اس پریشانی سے بار ہا رجوع کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی راہگیروں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہماری صحت کے لیے کھلے عام خطرے کی دعوت ہے ایک راہگیر نے بتایا کہ پھینکے گئے کچرے سے بدبو نے لوگوں کو خصوصا پیدل چلنے والوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں لیکن متعلقہ انتظامیہ کچرے کے ڈھیروں کو ہٹانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ شہر میں جگہ جگہ کچرا بکھرا ہوا ہے اور اسے جمع کرنے کے لیے بدھل بس سٹینڈ پر کوئی بھی کوڑیدان نصب نہیں کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر کچرے کے ڈھیروں پر توجہ نہ دی گئی تو صحت کے لیے کوئی بھی بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ دکانداروں سمیت لوگوں نے ڈی سی راجوری سے اپیل کی متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکے بدھل شہر سے کچرے کو ہٹانے اور بدھل شہر خاص کی صفائی اور ستھرائی کو لے سنجیدہ اقدام کیے جائیں مقامی لوگوں نے ڈی ڈی سی راجوری سے اپیل کی بدھل بازار اور یہاں تک کہ رہائش گاہوں کے باہر کوڑے دان نصب کرائیں اور سڑکوں پر کچرا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا