بسوہلی میں غیر قانونی کانکنی میں ملوث مشین اور چھ6 گاڑیاں ضبط

0
0

حفیظ قریشی
کٹھوعہ ضلع میں غیر قانونی کان کنی کے طریقوں کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم کو جاری رکھتے ہوئے محکمہ ارضیات اور کان کنی اور کٹھوعہ پولیس نے بسوہلی علاقوں میں چھاپے مارے۔وہیںدن بھر کی مشقوں کے دوران نالوں میں غیر قانونی کان کنی میں مصروف 6 گاڑیاں اور ایک مشین کو قبضے میں لے کر محکمہ ارضیات و کان کنی کے قوانین کے مطابق جرمانہ عائد کیا گیا۔اس سے قبل ایس ڈی پی او شازیہ میر کو کنٹریکٹرز اور غیر قانونی کان کنوں کے خلاف مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹپروں کے ذریعے غیر قانونی کان کنی اور میٹریل کی نقل و حمل کے حوالے سے شکایات کا سلسلہ جاری تھا۔وہیںٹیم کے ارکان نے چھاپے مارتے ہوئے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ صرف قانونی ذرائع سے معدنیات خریدیں اور غیر قانونی کان کنوں سے دور رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسری بار غیر قانونی کان کنی میں ملوث پایا گیا تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا