گوجری زبان و ادب کو فروغ دینے کی بہترین کوششیں جاری،شعراء میں اعزازی ای۔اسناد بھی تقسیم
ایم شفیع رضوی
مہور (ریاسی)؍؍بزم وادی انس گوجری ادب مہور کے بینر کے زیراہتمام جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات زیر صدارت مصروف گلابگھڑی واٹس ایپ پر آن لائن گوجری مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے مرد و خواتین شعراء نے شمولیت فرمائیں اور اپنا اپنا کلام پیش کیا مشاعرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا مشاعرے میں شمولیت اختیار کرنے والے شعراء حضرات میں شہباز کھٹانہ ، بدھن ریاسی ؛ امتیاز احمد نجوم، شجرو ریاسی؛ اختر بجران جملان ریاسی ؛ نشاد علی جانثار ،کنٹھی ریاسی ؛ محمد خالق ساقی کالاکوٹ راجوری ؛ رجب الصدیق تھنہ منڈی راجوری؛ فرید اعوان راز کلائی پونچھ یاسر کالس راجوری؛ بشارت نوش ریاسی؛ عبدل رشید بڈھانہ بھلیسہ ڈوڈہ؛ خدا بخش محراب بھلیسہ ڈوڈہ؛ راہی منظور مہاکنڈ گول رامبن ؛ مظفر شاد اہرہبل کلگام کشمیر ؛ فاروق احمد دیدڑ بارہمولہ کشمیر؛ فیصل رضا بوکڑہ سانبہ جموں ؛خالد مقصورشجروریاسی ؛ رفیع سلانی شجرو ریاسی؛طاہر تبسّم کانڈی وارہ کشمیر؛ شیکل راہی کلائی پونچھ ؛ مشتاق کھٹانہ راہی راجوری ؛محمد یوسف رضوی مہور ریاسی ؛محمدرفیق خاکی مہور ریاسی؛ رزینہ گل مرہوٹ پونچھ ؛ زاہدہ خانم سرنکوٹ پونچھ؛ مشتاق احمد فانی سانگلہ پونچھ ؛ممتاز احمد ممتاز رامبن ؛ محمد صدیق صدیقی ٹنگر رامبن؛ صدام حسین صارف پونچھ؛ محمود ریاض چوہان فتخ پور راجوری؛ مقصود احمد نقشبندی سرنکوٹ پونچھ؛ چوہدری ممتاز احمد رجوروی راجوری ؛چوہدری طیب رضا جیلانی شجرو ریاسی ؛طالب حسین طالب مہور ریاسی ؛ نسیم اختر جموں؛ شازیہ چوہدری راجوری ؛ حفیظ الرحمٰان صفدر سرنکوٹ پونچھ ؛خدا بخش خیالی بھلیسہ ڈوڈہ ؛ عبدل الحمید انیس سانگلہ پونچھ ؛ خادم حسین خاکی چنڈک پونچھ؛ نسیم گلابگڑھی شجرو ریاسی؛ نور محمد مجروح گولوی گول رامبن ؛ تاج الدین تاج نابلہ اوڑی کشمیر ؛ جان محمد حکیم بھلیسہ ڈوڈہ وغیرہ شعراء حضرت نے شمولیت فرمائی مشاعرے کا مقصد گوجری زبان و ادب کو فروغ دینا تھا اس مشاعرہ کا انعقاد زیر نگرانی بزم وادی انس گوجری ادب مہور بانی وا صدر چودھری ماسٹر نسیم گلابگھڑی اور بزم وادی انس گوجری ادب مہور کی مشاورتی انتظامیہ کمیٹی کے اشتراک سے کیا گیا تھا مشاعرے میں شعراء کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات نے بھی سمولیت فرمائی۔