برکینا فاسو میں رسد کے قافلے پر حملے میں 34 افراد ہلاک

0
0

اوگاڈوگو، 28 جون (یو این آئی) برکینا فاسو میں پیر کے روز رسد کے قافلے پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 31 فوجی جوانوں اور تین فوجی معاونوں سمیت کم از کم 34 افراد کی موت ہوگئی۔

فوج نے منگل کی دیر شام ایک بیان میں کہا کہ فوجی یونٹوں کی حفاظت کے تحت رسد کے قافلے پر یہ حملہ صوبہ بام کے مرکز-نورڈ علاقے کے نامسیگویا میں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "حملہ انتہائی پرتشدد تھا، فوجی دستوں کے بھرپور ردعمل کے باوجود لڑائی میں کافی نقصان ہوا۔”

تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے اور انہیں نکال لیا گیا ہے، اور تقریباً 10 فوجی جوان لاپتہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ لڑائی میں 40 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

بیان کے مطابق، ایک سویپ آپریشن کو تیز کرنے کے لیے علاقے میں کمک تعینات کر دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا