برمی مسلمانوں کاقتل عام بندکیاجائے:فاروق انقلابی

0
0

تمام اسلامی و غیر اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ فوری اقدامات اٹھائیں
عمرارشدملک

  • بدھل:-معروف سماجی کارکن محمد فاروق انقلابی نے برما میں ہو رہے روہنگیا مسلمانوں پرمظالم اور ان کی نسل کشی کے لئے برما سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ سوچی سرکار کا حکومت پر کنٹرول ختم ہو گیا ہے اور اسے حکومت میں بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کے لاکھوں روہنگیائی مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔جو تشویش کا موضوع ہے۔ فاروق انقلابی نے کہا کی جدید دور میں بھی برما سرکار نے دور وسطہ کی ذہنیت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے انسانیت کو بھی شرمندہ کر دیا ہے اورظلم اور ناانصافی اپنے شباب پر ہے۔انسانوں کے ساتھ برما سرکار، فوج اور بودھ لوگ غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں جو نہ صرف انسانیت کی نظر میں سنگین جرم ہے بلکہ گناہ بھی ہے۔ برما سرکار روہنگیائی مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کو چھپا رہی ہے۔ انہوں نے برما سرکار پر الزام لگایا ہے کہ وہ بودھ دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہیاور انہیں روہنگیائی مسلمانوں کو قتل کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے نام پر مسلمان بدنام ہو رہا ہے جبکہ دہشت گردی کا شکار بھی مسلمان ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے بودھ دہشتگردی پر غم و غصہ کا اظہارکیااور سعودی ارب سمیت سبھی اسلامی اور غیر اسلامی ممالک سے معاملہ میں مداخلت کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی اقوام متحدہ اور امریکہ سے برما میں فوج بھیجکر برما سرکاروبودھ دہشتگردوں کے خلاف کارواہی کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے نہ صرف خصوصی دعائیں کریں بلکہ جموں سمیت ملک کے دوسرے حصوں میں مقیم روہنگیائی مسلمانوں کی مالی امداد کے لیے بھی سامنے ائے۔مسلمان نوجوانوں سے جزبات کو قابو میں رکھنے کی اپیل کرتے ہوے انہوں نے کہا کے اس وقت ہم سب کو صبرو تحمل سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور جو بھی مظاہرے کیے جارہے ہیں وہ پر امن ہونا لازمی ہیں۔فاروق انقلابی نے وزیر ععظم ہند نریندر مودی سے اپیل کی کے وہ برما میں مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کو روکنے کلیے اپنا کردار ادا کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا