آل انڈیا ہیومن رائٹس ایسو سی ایشن جموں
لازوال ڈیسک
- جموں//آل انڈیا ہیومن رائٹس ایسو سی ایشن جموں اکائی نے برما میں مسلمانوں پر ہو رہے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے قتل عام تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملے جس طرح برما میں کھلے عام قتل اور جدید ہتھیاروں سے قتل،آبرو ریزی زندہ جلانااور زندہ درغور کرنے جیسے شرمناک واقعات شامل ہیں جبکہ ایسے ہو رہے ظلم پر پوری انسانیت اور خصوصاً پڑوسی ممالک ایک خاموش تماشہ گیر بن کر دیکھ رہے ہیں ۔آل اندیا ہیومن رائٹس ایسو سی ایشن اکائی جموں نے تمام ممالک اور بالخصوص ہیومن رائٹس تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برمامیں ہو رہی نسل کشنی کو روکنے کیلئے سامنے آئیں انہوں مزید کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی قوانین کی وجہ سے بھی انہیں جلاوطنی پر مجبور نہیں کر سکتے ۔لہذا تمام ممالک اور انصاف مہیا کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ برما میں ہو رہے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جائے تاکہ مسلمانوں پر ہو رہے مظالم پر روک لگائی جا سکے۔