ساؤ پالو، 16 جنوری (یو این آئی) برازیل کی ایمیزونس ریاست کے راجدھانی منوس شہر کے ایک شوٹنگ کلب میں ہوئے دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی فائر بریگیڈ محکمے نے یہ اطلاع دی۔
یہ دھماکہ اتوار کی صبح منوس کے مغربی حصے میں واقع کلب میں ہوا۔
فائر بریگیڈ کے محکمے کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم جب ایمرجنسی سروس کے اہلکار پہنچے تو گیس کی تیز بو آ رہی تھی۔